Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں آج بارش کا امکان

’طائف میں رات 10 بجے تک گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کی توقع ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آج ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کی توقع ہے جبکہ بعض میں گرد و غبار اور تیز ہوا کا امکان ہے جس کے ساتھ حد نگاہ بھی متاثر ہوسکتی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق  مکہ مکرمہ ریجن کے شہر طائف کے لیے محکمے نے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’طائف میں دوپہر 12 بجے سے رات 10 بجے تک گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کی توقع ہے‘۔
’اسی طرح مکہ مکرمہ شہر کے علاوہ میسان، مدرکہ، تربہ اور المویہ میں ہلکی اور درمیانے درجے کی بارش ہوسکتی ہے‘۔
محکمہ موسمیات نے مدینہ منورہ ریجن کے رہائشیوں کو بھی خبردار کیا ہے کہ دو پہر 12 سے رات 10 بجے تک المہد، الحناکیہ، خیبر، وادی الفرع اور مدینہ منورہ شہر میں درمیانے درجے کی بارش ہوگی‘۔
’بارش کا سلسلہ جازان، عسیراور الباحہ ریجنوں کے متعدد شہروں تک پھیل سکتا ہے جہاں بعض بالائی علاقوں میں اولے گرنے کا بھی امکان ہے‘۔
’ریاض، مشرقی ریجن اور قصیم کے علاوہ نجران میں مطلع گرد آلود ہے جبکہ تیز ہوا کے باعث دھول اڑنے کا امکان ہے‘۔
’مذکورہ ریجنوں کے بعض شہروں میں حد نگاہ متاثر ہوگی جبکہ ہائی وے کا سفر غیر محفوظ ہوگا‘۔

شیئر: