Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

’ دنیا کا کنارہ‘ ریاض کے قریب خوبصورتی سے تراشے گئے عجائبات

غروب اور طلوع آفتاب کے مناظر انتہائی دلکش ہوتے ہیں (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض سے 100 کلو میٹر دوری پر واقع 800 کلو میٹر پرمحیط مشہور پہاڑی سلسلے ’طویق‘ کے آخر میں ایک ہزار131 میٹر بلندی پرفطرت کے عجائبات ہیں جسے ’دنیا کا کنارہ‘ بھی کہا جاتا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق کوہ پیمائی یا تفریح کے شوقین افراد کےلیے دنیا کا کنارہ غیرمعمولی طورپر کشش کا حامل ہے۔
چیلنجز سے بھرپور اوردلکش صحرائی ماحول، خوبصورت و حد نگاہ تک پھیلی ہوئی وادی کا ایک منفرد تجربہ پیش کرتی ہے۔
سعودی دارالحکومت ریاض میں موجود ’دنیا کا کنارہ‘ منفرد ارضیاتی تشکیلات کا منفرد ثبوت ہے۔


’دنیا کا کنارہ‘ منفرد ارضیاتی تشکیلات کا منفرد ثبوت ہے۔ (فوٹو: ایس پی اے)

یہاں موجود پہاڑوں کو دیکھ کر ایسا احساس ہوتا ہے کہ انہیں خوبصورتی سے تراشا گیا ہو درحقیقت یہ صدیوں کے ہونے والی ہوا کی قدرتی دباو سے ازخود ایسی ساخت اختیار کرگئے ہیں جنہیں دیکھ کر ایک خوشگوار احساس ہوتا ہے۔
اس مقام کو جو چیز سب سے زیادہ منفرد و ممتاز کرتی ہے وہ سمندری چٹانوں اور ریت ہے جب یہ علاقہ کبھی زیر آب رہا ہوگا۔
علاقے میں غروب اور طلوع آفتاب کے مناظر انتہائی دلکش ہوتے ہیں جب آسمان پر سحر انگیز طورپر رنگین ہو جاتا ہے۔
موسم سرما یہاں آنے اور تفریح کےلیے انتہائی مناسب وقت ہوتا ہے۔ جب ہوا کی ٹھنڈک اور دلکش قدرتی نظارے ہر طرف بکھرے ہوتے ہیں۔ ایسے میں یہاں آنے والے کو اپنے اندر تازگی اور فرحت کا احساس ہوتا ہے۔

 

شیئر: