Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 07 جون ، 2025 | Saturday , June   07, 2025
ہفتہ ، 07 جون ، 2025 | Saturday , June   07, 2025

شوقیہ انگلش کمنٹیٹر، ’سمجھ نہیں آتی مگر لوگ خوش ہو جاتے ہیں‘

بلوچستان سے تعلق رکھنے والے محمد اجمل لاہور میں زیر تعلیم ہیں۔ وہ کرکٹ کے شوقین ہیں اور کرکٹ کمنٹری کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ انہیں انگریزی زبان نہیں آتی لیکن وہ پروفیشنل کمنٹیٹرز کی نقل کرتے ہوئے یونیورسٹی میں اپنے دوستوں کو محظوظ کرتے ہیں۔ اردو نیوز سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ’میں چند مانوس الفاظ استعمال کرتے ہوئے روانی سے کمنٹری کرتا ہوں جس کی نہ تو مجھے سمجھ آتی ہے اور نہ ہی کسی اور کو لیکن لوگ خوش ہو جاتے ہیں۔‘ انہیں رمیز راجہ پسند ہیں اور وہ ایک دن انگریزی سیکھ کر ان کی طرح پروفیشنل کمنٹیٹر بننا چاہتے ہیں۔ دیکھیے ادیب یوسفزئی کی رپورٹ

شیئر: