Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

جڑے ہوئے مصری بچے کا پیچیدہ آپریشن کامیابی سے مکمل

چھ مراحل پر مشتمل آپریشن تین گھنٹے پہلے ہی مکمل ہوگیا۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی دارالحکومت ریاض میں بدھ کو ایک دوسرے سے جڑے مصری طفیلی بچوں کا پیچیدہ آپریشن کامیابی سے مکمل کرلیا گیا۔
چھ مراحل پر مشتمل آپریشن کے لیے 11 گھنٹے کا وقت تجویز کیا گیا تھا جو تین گھنٹے پہلے ہی مکمل ہوگیا۔
اخبار 24 کے مطابق مصری طفیلی بچے ’محمد عبدالرحمن جمعہ‘ کی عمر 7 ماہ 28 دن ہے، اس کے والد نے آپریشن کی کامیابی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے مملکت کی قیادت کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔
شاہ سلمان امدادی مرکز کے نگران اعلی اور جراحی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ کا کہنا تھا’ آپریشن انتہائی پیچیدہ تھا جسے مختلف مراحل میں انجام دیا گیا۔‘
واضح رہے مصری طفیلی بچے کو مارچ میں آپریشن کے لیے مملکت لایا گیا تھا جہاں انہیں کنگ عبداللہ سپیشلسٹ ہسپتال میں داخل کیا گیا اس دوران بچے کے تمام طبی ٹیسٹ وغیرہ مکمل کیے گئے بعدازاں ماہر ٹیم نے بچے کے اندرونی جسمانی اعضا کا طبی جائزہ لیا۔

آپریشن میں 26 ماہرین کے علاوہ دیگر طبی عملے نے شرکت کی۔ (فوٹو: ایس پی اے)

طبی ٹیم کا کہنا تھا دوسرے بچے کے زندہ رہنے کا امکان نہیں تھا کیونکہ اس کے جسم میں بنیادی اعضا مثلا دل، سر، گردے وغیرہ تھے نہیں جس کی وجہ سے وہ نامکمل تھا۔
آپریشن 6 مراحل پر مشتمل تھا جس یں 26 ماہرین کے علاوہ دیگر طبی عملے نے شرکت کی۔
ڈاکٹر الربیعہ نے بتایا ’جڑے ہوئے‘ بچوں کو جدا کرنے کے سعودی پروگرام کا آغاز 1990 میں کیا گیا تھا۔اب تک 27 ممالک کے 149 کیسز کی سٹڈی کی جاچکی ہے جبکہ موجودہ کیس 63 واں تھا جسے کامیابی سے انجام دیا گیا۔

 

شیئر: