انڈیا کی خلائی ایجنسی کی جانب سے زمین کے مدار میں بھیجا گیا ایک مشن ناکام ہو گیا ہے۔
امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) نے حکام کے حوالے سے اتوار کو رپورٹ کیا کہ انڈین مشن کی ناکامی کی وجہ سیٹلائٹ کی لانچنگ وہیکل میں پیدا ہونے والی فنی خرابی تھی۔
ای او ایس- 09 ارتھ آبزرویشن سیٹلائٹ کو شری ہریکوٹا سپیس سینٹر سے اتوار کی صبح پی ایس ایل وی ۔ سی61 وہیکل کے ذریعے لانچ کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
-
خلابازوں کا خلائی سٹیشن پر اپنے متبادل کا خیرمقدمNode ID: 887243
انڈین سپیس ریسرچ آرگنائزیشن کے سربراہ وی نرائن نے بتایا کہ ’تیسرے مرحلے کے دوران موٹر کیس کے چیمبر پریشر میں خرابی پیدا ہو گئی اور یوں یہ مشن مکمل نہ ہو سکا۔‘
انڈین کا خلائی مشن سنہ 1960 سے سرگرم ہے اور وہ کئی اپنے اور دیگر ممالک کے سیٹلائٹ خلا میں لانچ کر چکا ہے۔
اس سے قبل سنہ 2014 میں انڈیا نے اپنا ایک سیٹلائٹ کامیابی سے مریح کے مدار میں بھیجا تھا۔
سنہ 2019 میں چاند پر لینڈنگ میں ناکامی کے بعد سنہ 2023 میں انڈیا چاند کے جنوبی قطب میں خلائی گاڑی کامیابی سے اتارنے والا پہلا ملک بن گیا تھا۔
اس مشن کی کامیاب تکمیل کو انڈیا کی ٹیکنالوجی کے میدان میں برتری کے طور پر دیکھا تھا۔