رجسٹریشن نہ ہونے والے میٹروں کی بجلی آج سے بند
’تمام صارفین خواہ وہ مالک ہوں یا کرایہ دار، انہیں چاہئے کہ بجلی کے میٹر کی رجسٹریشن کریں‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی بجلی کمپنی نے کہا ہے کہ آج جمعرات 15 مئی سے رجسٹریشن نہ کرنے والے میٹروں سے بجلی بند کرنا شروع کریں گے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق بجلی کمپنی نے کہا ہے کہ ’تمام صارفین خواہ وہ مالک ہوں یا کرایہ دار، انہیں چاہئے کہ بجلی کے میٹر کی رجسٹریشن کریں‘۔
’بجلی کے میٹر کی رجسٹریشن کے لیے دی جانے والی مہلت ختم ہوگئی ہے اورجن میٹر کی رجسٹریشن نہیں ہوئی ان سے مرحلہ وار بجلی منقطع ہونا شروع ہوگی‘۔
بجلی کمپنی نے کہا ہے کہ ’بجلی کمپنی کی ایپ یا ویب سائٹ یا توکلنا سے بجلی کے میٹر کی رجسٹریشن بہت آسان ہے‘۔
واضح رہے کہ اس اقدام کا مقصد حقوق کا تحفظ ہے جس کے تحت بجلی کا میٹر اصل صارف کے نام پر درج ہوگا خواہ وہ گھر کا مالک ہو یا کریہ دار۔