Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

ریاض اور مشرقی ریجن میں غبار، مکہ مکرمہ میں تیز ہوا

’بحرہ اور اللیث میں 59 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوا چلے گی‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آج جمعرات کو ریاض اور مشرقی ریجن کے علاوہ قصیم، حائل اور شمالی حدود ریجن میں گرد وغبار ہوگا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’مکہ مکرمہ ریجن کے شہروں تیز ہوا چلے گی‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’گرد وغبار کے طوفان سے تبوک ، مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ کے بعض شہر بھی متاثر ہوں گے‘۔
محکمے نے بتایا ہے کہ ’بحرہ اور اللیث میں 59 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوا چلے گی‘۔
’اس سے قرب وجوار کے شہر بھی متاثر ہوسکتے ہیں جبکہ اس کی تاثیر جدہ کے بعض محلوں میں بھی محسوس کی جائے گی‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’جازان، عسیر اور الباحہ کے بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہے گا جبکہ ہلکی بارش کا امکان ہوگا‘۔
’بحیرہ احمر میں شمالی اور شمال مغربی ہوا چلے گی جس کی رفتار 45 کلو میٹر فی گھنٹہ ہوسکتی ہے اور اس سے ڈیڑھ سے دو میٹر اونچی موجیں اٹھیں گی‘۔
’خلیج عربی کے سمندر میں رات کو شمالی اور دن کو شمال شرقی ہوا چلے گی اور اس کی رفتار 36 کلو میٹر فی گھنٹہ ہوسکتی ہے‘۔
 
 

شیئر: