Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

ٹریفک حادثات، ڈرون استعال کرنے پر غور کیا جائے، سعودی شوری

مکہ میں بس سروس کی جگہ ’میٹرو‘ شروع کرنے کی تجویز بھی دی گئی (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی شوری کونسل نے قومی مرکز برائے ٹرانسپورٹ سیفٹی پر زور دیا ہے کہ ’ٹریفک حادثات کو ریکارڈ کرنے کے لیے ڈرونز استعمال کرنے کے امکانات پر غور کیا جائے۔‘
اخبار 24 کے مطابق ٹریفک حادثات کی درست اور بروقت معلومات حاصل کرکے انہیں کنٹرول روم میں ارسال کرنے کے لیے ڈرونز کے استعمال کرنے کی تجویز شوری کونسل میں پیش کی گئی تھی۔
شوری کونسل کا اجلاس نائب چیئرمین ڈاکٹر مشعل السلمی کی زیر صدارت ہوا جس میں مختلف معاملات زیر بحث آئے جن میں ٹریفک سیفٹی اور ٹرانسپورٹ ذرائع  شامل تھے۔
 ارکین شوری نے ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی سالانہ رپورٹ کا جائزہ لیتے ہوئے مختلف سفارشات پیش کی جن میں ریلوے سروسز کے نیٹ ورک کو وسیع کرنے اور مختلف شہروں میں مزید ریلوے سٹیشن قائم کرنے کا مطالبہ کیا گیا تاکہ ان شہروں کے لوگ بھی مستفیض ہو سکیں جہاں سے ریلوے لائنیں گزرتی ہیں۔
پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں مزید بہتری کرنے کےلیے سٹیشنوں اور بس سٹاپس تک پیدل چلنے والوں کے لیے خصوصی راستے اور محفوظ کراسنگزکے قیام پر زور دیا گیا۔
شوری کونسل نے روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کو ہدایت کی کہ حرمین (مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ) میں عازمین حج اور عمرہ زائرین کو آمد رفت کی سہولت فراہم کرنے کےلیے بس سروس کی جگہ ’میٹرو‘ شروع کی جائے تاکہ عازمین و زائرین کو سہولت ہو۔

 

شیئر: