بحری راستے سے عازمین حج کا پہلا گروپ جدہ پورٹ پہنچ گیا
بحری راستے سے عازمین حج کا پہلا گروپ جدہ پورٹ پہنچ گیا
بدھ 14 مئی 2025 21:51
پہلے گروپ میں ایک ہزار407 سوڈانی عازمین شامل تھے (فوٹو: ایس پی اے)
حج سیزن 2025 کے دوران بحری راستے سے سوڈانی عازمین حج کا پہلا گروپ جدہ پورٹ پہنچا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق پہلے گروپ میں ایک ہزار407 سوڈانی عازمین شامل تھے۔ سعودی معاون وزیر ٹرانسپورٹ اینڈ لاجسٹک سروسز احمد بن سفیان الحسن اور دیگر حکام نے استقبال کیا۔
سعودی پورٹس اتھارٹی ( موانی ) نے عازمین حج کے خیرمقدم کے لیے تمام ضروری اقدامات اور آپرتشنل تیاریوں کو یقینی بنایا ہے۔
اس کا مقصد سامان کی ہینڈلنگ اور مقدس مقامات تک ٹرانسپورٹیشن سفر حج کی کارکردگی اور استعداد کو بہتر بنانا ہے۔
ان اقدامات کا مقصد عازمین کے مجموعی تجربے کو بہتر بنانا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
یہ اقدام عازمین کی خدمت کے لیے مربوط آپریشنل پلان کا حصہ ہے جو متعلقہ حکام کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے۔
اس سال سعودی پورٹس اتھارٹی تین اہم اقدامات کے ذریعے عازمین حج کے سفر کو آسان بنا رہی ہے ان میں سامان کی براہ راست منتقلی، ایڈوانس شپمنٹ ہینڈلنگ اور مخصوص اوقات کے دوران لائیو سٹاک ٹرکوں کی جدہ سے مکہ تک ٹرانزٹ شامل ہے۔
موانی کے ان اقدامات کا مقصد عازمین کے مجموعی تجربے کو بہتر بنانا ہے۔