Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025

مدینہ صحت مرکز کے تحت 14 عازمین حج کی کامیاب اینجیو پلاسٹی

اب تک 4 ہزار 135 عازمین کو طبی خدمات فراہم کی جاچکی ہیں (فوٹو: سبق)
سعودی عرب میں مدینہ منورہ کے صحت مرکز کے تحت عازمین حج کو بہترین صحت خدمات فراہم کی جارہی ہیں۔
گزشتہ دو ہفتوں کے دوران مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے 14 عازمین حج کی کامیاب اینجیو پلاسٹی کی گئی۔
سبق نیوز نے ریجنل ادارہ امور صحت کے حوالے سے بتایا کہ 29 مئی 2025 سے حج سیزن کا آغاز ہوتے ہی مدینہ منورہ کے تمام صحت مراکز میں عملے کو تعینات کردیا گیا تھا تاکہ عازمین کو بہترین صحت خدمات مہیا کی جاسکیں۔
صحت مرکز کا کہنا تھا کہ اب تک 4 ہزار 135 عازمین کو طبی خدمات فراہم کی جاچکی ہیں جن میں 14 عازمین کے پیچیدہ آپریشن بھی کرائے گئے جبکہ 15 عازمین کو ڈائیلا سز کی سہولت فراہم کی گئی۔
صحت مراکز کی جانب سے احتیاطی تدابیر کے حوالے سے عازمین کے لیے مختلف زبانوں میں آگاہی منصوبے بھی شروع کیے گئے ہیں تاکہ وہ ان پر عمل کرتے ہوئے صحت مندانہ ماحول میں فریضہ ادا کرسکیں۔

 

شیئر: