Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

مدینہ منورہ: عازمین کے لیے اردو سمیت مختلف زبانوں میں صحت آگاہی مہم

مہم کے تحت مختلف مقامات پر نصب اسکرینزکا استعمال کیا جارہا ہے(فوٹو، ایکس اکاونٹ)
مدینہ منورہ امور صحت کی جانب سے عازمین حج کی بہتر رہنمائی کے لیے مختلف زبانوں میں صحت آگاہی فراہم کرنے کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔
سبق نیوز کے مطابق ریجنل امور صحت کے ترجمان عبدالرحمان حمودہ نے بتایا کہ صحت آگاہی مہم کا آغاز یکم ذالقعدہ سے  وزارت حج وعمرہ اور مدینہ ترقیاتی اتھارٹی کے تعاون سے کیا گیا۔
آگاہی مہم کے تحت مختلف مقامات پر ڈیجیٹل اسکرینز نصب کی گئی ہیں جن میں مدینہ منورہ کے شہزادہ محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ ، ریلوے اسٹیشن کے علاوہ مختلف علاقوں میں موجود صحت مراکز شامل ہیں۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ صحت آگاہی مختلف زبانوں میں فراہم کی جا رہی ہے جن میں اردو، انگلش، عربی اور فرانسیسی شامل ہے۔
صحت آگاہی پیغامات کے دائرہ کووسیع کرتے ہوئے عازمین حج کی رہائشی عمارتوں اور مختلف ہوٹلوں میں بھی یہ سہولت فراہم کی گئی ہے۔ تحریر کے علاوہ تصاویر کی شکل میں بھی آگاہی فراہم کرنے کا سلسلہ جاری ہے تاکہ عازمین حج رہنما اصولوں پر عمل کرتے ہوئے اپنی صحت کا خیال رکھیں۔

 

 

شیئر: