سعودی پبلک ہیلتھ اتھارٹی ’وقایہ‘ نے عازمین حج کو امور صحت کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنے کے لیے جامع منصوبے پرعمل درآمد شروع کردیا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق اتھارٹی کی جانب سے عازمین کی مملکت آمد سے قبل اور بعد میں رہنما ضوابط پر مشتمل معلوماتی پیغامات جاری کیے تاکہ ان پرعمل کرتے ہوئے صحت اصولوں کے مطابق اپنا خیال رکھیں۔
مزید پڑھیں
-
عازمین حج کی صحت اور سیفٹی کےلیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمالNode ID: 889156
وقایہ کی جانب سے نہ صرف عازمین بلکہ حج خدمات فراہم کرنے والوں اور حج اداروں کےلیے بھی رہنمائے صحت ضوابط کا اجرا کیا ہے۔
حج سیزن میں صحت اداروں سے منسلک اہلکاروں کے لیے بھی خصوصی طورپرتربیتی کورسز کا بھی اہتمام کیا ہے تاکہ وہ عازمین کی بہتر طریقے سے خدمت انجام دے سکیں۔
اتھارٹی نے صحت کے حوالے سے ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے بھی تیاریاں مکمل کرلیں جن میں ضرورت کے وقت متعلقہ اداروں کے تعاون و اشتراک سے فوری طورایکشن لیا جائے گا۔
متعدد امراض کے حوالے سے فوری مداخلت کے لیے بھی مخصوص یونٹس کو تیار کیا گیا ہے جو مشاعر مقدسہ میں بھی موجود ہوں گے۔