سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی حج 2025 کے لیے ریگولیٹری فوریم ورک کو بہتر بناتے ہوئے جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کررہی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق اتھارٹی کا کہنا ہے حج سیزن کے دوران اتھارٹی اعلی کوالٹی کنٹرول اور ریگولیٹری خدمات کی فراہمی کے ذریعے عازمین حج کی صحت اور سیفٹی کےلیے ٹیکنالوجی کے استعمال پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔
’ تفتیشی ٹیموں کو اشیا کے ٹیسٹ کے لیے جدید ترین پورٹیبل ڈیوائسز فراہم کی گئی ہیں جن میں سرفہرست ’ٹرو سکین‘ اور ’فرسٹ ڈیفائنڈر‘ ڈیوائسز شامل ہیں جو ’رامن سپیکٹروسکوپی‘ ٹیکنالوجی کے ذریعے کام کرتی ہیں۔

ان ڈیوائسز کی یہ خاصیت ہے کہ ٹیسٹ کی جانے والی اشیا کو لیبارٹری بھیجنے کی ضرورت ہوتی۔
موقع پر ہی ان کے فوری اور انتہائی باریک بینی سے ٹیسٹ کے نتائج حاصل کیے جاتے ہیں جو عالمی معیار کے مطابق ہوتے ہیں۔
اس سال فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی اپنے انسپکٹروں کو ’باڈی کیمروں‘ سے لیس کررہی ہے تاکہ انسپکٹرز جہاں جائیں تمام مراحل کی عکس بندی خود کار طریقے سے کی جاسکے جس سے معائنہ کی شفافیت پر بھی کوئی حرف نہیں آئے گا۔