Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

ملائیشیا کے عازمین حج کا پہلا قافلہ سعودی عرب پہنچ گیا

ملائیشیا کے عازمین حج کا پہلا قافلہ سعودی عرب پہنچ گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ملائیشیا سے آنے والے قافلے کا مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں شاندار استقبال کیا گیا ہے۔
ملائیشیا کے عازمین حج کا استقبال معلم ادارے کے کئی عہدیداروں نے کیا ہے اور ان کو پھولوں اور یادگاری تحائف کے پیش کرکے خوش آمدید کہا گیا۔
اس موقع پر ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں مناسک کی ادائیگی کے لیے اہم ہدایات، پریزنٹیشنز اور تحائف کا تبادلہ شامل تھا۔
ادارے کے نائب صدر محمود دمنہوری نے کہا ہے کہ ’ہمارا مقصد یہ ہے کہ ہم ٹرانسپورٹ، رہائش اور دیگر خدمات ایک چھتری تلے پیش کریں گے تاکہ حجاج کرام کا تجربہ بہتر بنایا جا سکے‘۔
انہوں نے حجاج کی خدمت کے عمل میں خواتین کے کردار کو سراہا اور خدمات کے معیار اور زائرین کی اطمینان کی نگرانی کے لیے ادارے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

شیئر: