حرمین شریفین میں دینی امور کے ادارے کی جانب سے حج سیزن میں عازمین کی علمی آگاہی کے لیے مسجد الحرام کی لائبریری میں سہولت فراہم کی گئی ہے۔
سبق نیوز کے مطابق حرمین میں دینی امور کے سربراہ شیخ ڈاکٹرعبدالرحمن السدیس نے بتایا’ مسجد الحرام کی لائبریری مذہبی علم پھیلانے اورعالمی سطح ہر اعتدال پسند سوع کو فروغ دینے کےلیے ایک ثقافتی تعلیمی پلیٹ فارم کی حیثیت رکھتی ہے۔‘
مزید پڑھیں
-
حج سیزن 2025: اب تک 14 ہزار 670 پاکستانی عازمین مدینہ پہنچ چکےNode ID: 889196
’جس سے نہ صرف عام طلبا بلکہ حرمین شریفین کے زائرین بھی مستفیض ہوتے اورعلم کی پیاس بجھاتے ہیں۔‘
شیخ السدیس کا مزید کہنا تھا’ رواں برس لائبریری میں مختلف زبانوں پرمبنی اہم علمی و فکری کتب کی فراہمی کا اہتمام کیا گیا ہے تاکہ دنیا بھر سے آنے والے عازمین اس نایاب خزانے سے فیض یاب ہوسکیں۔‘
یہ لائبریری اسلامی دنیا کی سب سے اہم لائبریوں میں سے ایک ہے جس میں مختلف شعبوں اور زبانوں میں کتب کا ایک وسیع ذخیرہ موجود ہے۔