وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف کا نے بدھ کو پاکستان حج مشن مدینہ منورہ کا دورہ کیا۔
ڈائریکٹر حج مدینہ ضیاء الرحمن، ڈپٹی کوآرڈینیٹرز مدینہ طارق محمود، اور ڈاکٹر معیز نے جاری حج آپریشن پر وزیر مذہبی امور کو بریفنگ دی۔
وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر نے حج انتظامات اور میڈیکل سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
سردار محمد یوسف نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کی ہدایت ہے کہ عازمین حج کا خصوصی خیال رکھا جائے۔
’حکومت ہر قسم کی سیاسی وابستگی سے بالا تر ہو کر عازمین حج کی خدمت کر رہی ہے۔‘
وزیر مذہبی امور نے کہا کہ پاکستانی عازمین حج ملکی وقار کا خیال رکھیں اور سعودی قوانین کی پیروی کریں۔