Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

حج سیزن میں وزٹ ویزا ہولڈرز کو رہائش فراہم کرنے پر ایک لاکھ ریال تک جرمانہ

خلاف ورزی کرنے والے افراد کی تعداد کی بنیاد پر جرمانے میں اضافہ ہو گا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزارت داخلہ نے حج سیزن کے دوران وزٹ ویزا ہولڈرز کو رہائش فراہم کرنے کے حوالے سے خبردار کیا ہے۔
یکم سے 14 ذی الحجہ تک مکہ مکرمہ اور مقدس مقامات میں ہوٹلوں، اپارٹمنٹس، نجی مکانات یا عازمین کی رہائشی مراکز سمیت کسی بھی جگہ وزٹ ویزا ہولڈرز کو رہائش فراہم کرنے، شیلٹر دینے یا غیرقانونی قیام میں مدد دینے پر ایک لاکھ  ریال تک جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
ایس پی اے کے مطابق بیان میں خبردار کیا کہ’ خلاف ورزی کرنے والے افراد کی تعداد کی، مدد اور شیلٹر دینے بنیاد پر جرمانے میں اضافہ ہو گا۔‘
وزارت نے  تمام افراد پر زور دیا کہ’ وہ عازمین حج کی سیفٹی اوراطمینان کے ساتھ مناسک ادائیگی کو یقینی بنانے کےلیے حج قواعد وضوابط پرعمل کریں اور خلاف ورزی کی صورت میں اس کی اطلاع کی جائے۔‘
اس سے قبل سعودی وزارت داخلہ نے حج ضوابط اور ’مکہ پرمٹ‘ کی  خلاف ورزیوں پر جرمانے اور سزا کا اعلان کیا تھا۔
بیان میں کہا گیا تھا کہ قوانین پر عمل نہ کرنے کی صورت میں ایک لاکھ  ریال تک جرمانہ اور مملکت کے لیے بلیک لسٹ کیا جاسکتا ہے۔
وزارت داخلہ کے مطابق’ ایسے افراد جو حج پرمٹ کے بغیر حج ادا کرنے کی کوشش کرے کا اس پر 20 ہزار ریال جرمانہ عائد کیا جائےگا۔
مکہ پرمٹ کے بغیر کسی بھی غیرملکی کو یکم ذوالقعدہ بمطابق 29 اپریل سے 14 ذوالحجہ تک کسی بھی نوعیت کے وزٹ ویزے پرآنے والے غیرملکی مکہ مکرمہ یا مشاعرمقدسہ میں داخل نہیں ہوسکتے۔

پرمٹ کے بغیر حج ادا کرنے کی کوشش  پر 20 ہزار ریال جرمانہ ہوگا (فوٹو: عرب نیوز)

مقررہ ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے کو بھی 20 ہزار ریال جرمانے کا سامنا ہوگا۔
کوئی بھی ایسا شخص جس نے اپنے نام پر بیرون ملک سے ایک یا متعدد وزٹ ویزے (تمام اقسام) کے جاری کرائے ہوں اور وزٹ ویزے پر آنے والے غیرملکی ممنوعہ مدت (یکم ذوالقعہ ) میں مکہ مکرمہ داخل ہوں اور حج ادا کرنے کی کوشش کریں اس صورت میں وزٹ ویزا جاری کرنے والے پرایک لاکھ ریال جرمانہ ہوگا۔ ( جرمانہ فی فرد ایک لاکھ بھی ہوسکتا ہے اگر وزٹ ویزے پرآنے والے زیادہ ہوں اورممنوعہ ایام میں مکہ مکرمہ یا مشاعر مقدسہ میں مقیم ہوں)۔
وہ افراد جو وزٹ ویزے پر آنے والوں کو مکہ مکرمہ یا مشاعر مقدسہ جانے کے لیے ٹرانسپورٹیشن کی سہولت فراہم کریں۔ ایسے افراد جو مکہ مکرمہ یا مشاعر مقدسہ میں غیرحاجی کو( حج سیزن میں) قیام کی سہولت فراہم کریں ان پر بھی ایک لاکھ ریال جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ جرمانہ ایک لاکھ ریال فی فرد ہوگا۔
ایسے غیرملکی جو غیرقانونی طورپر سرحدی خلاف ورزی کے مرتکب ہوتے ہوئے مملکت میں داخل ہوئے اور حج سیزن میں مکہ مکرمہ میں پائے گئے انہیں مملکت سے ڈی پورٹ کرتے ہوئے ان پر 10 برس کے لیے پابندی عائد کردی جائے گی۔

 

شیئر: