Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

حج سیزن 2025: اب تک 14 ہزار 670 پاکستانی عازمین مدینہ پہنچ چکے

مزید ڈھائی ہزارعازمین اتوار کو مدینہ منورہ پہنچ رہے ہیں (فوٹو: ایکس اکاونٹ)
پاکستانی عازمین حج کی مدینہ منورہ آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ اب تک 60 پروازوں کے ذریعے 14 ہزار670 عازمین حج مدینہ منورہ پہنچ  چکے۔
وزارت مذہبی امورکے ترجمان کے مطابق 11 پروازوں کے ذریعے مزید ڈھائی ہزارعازمین اتوار کو مدینہ منورہ پہنچ رہے ہیں۔
پاکستان حج مشن نے مدینہ منورہ میں مسجد نبوی کے اطراف میں رہائش حاصل کی ہیں۔
مدینہ منورہ پہنچنے والے عازمین حج کا پہلا قافلہ 7 مئی کو مکہ مکرمہ روانہ ہوگا اور عمرہ ادا کریں گے۔
یاد رہے کہ سرکاری حج سکیم کے تحت اس سال 88 ہزار380 عازمین حج فریضہ حج ادا کررہے ہیں۔
حج فلائٹ آپریشن کے پہلے پندرہ دن حج پروازیں مدینہ منورہ لینڈ کریں گی اس کے بعد عازمین کی پروازیں مکہ جائیں گی۔
عازمین حج  کو سعودی عرب لانے کے لیے حج فلائٹ آپریشن 31 مئی تک جاری رہے گا۔ حج آپریشن میں قومی ایئر لائن کے علاؤہ نجی ایئرلائنز بھی حصہ لے رہی ہیں۔
قومی ایئر لائن اس سال 56 ہزار سے زیادہ عازمین کو سعودی عرب پہنچانے کے لیے 280 خصوصی پروازیں چلائے گی۔

 

شیئر: