گرد وغبار کا طوفان آج بھی جاری، 9 ریجن متاثر ہوں گے
’جدہ، اللیث، رابغ اور تربہ کے علاوہ مکہ مکرمہ ریجن کے دیگر شہروں میں تیز ہوا چلے گی‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آج بدھ کو بھی 9 ریجن گرد وغبار کی لپیٹ میں ہوں گے جہاں حد نگاہ متاثر ہونے کے ساتھ بعض ریجنوں میں ہلکی بارش کی بھی توقع ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’جدہ، اللیث، رابغ، القنفذہ، میسان اور تربہ کے علاوہ مکہ مکرمہ ریجن کے دیگر شہروں میں تیز ہوا چلے گی جس کی رفتار 49 کلو میٹر فی گھنٹہ تک ہوسکتی ہے‘۔
’تیز کے باعث سمند میں اونچی موجیں اٹھیں گے جبکہ ریجن میں رات 11 بجے تک غیر یقینی موسم رہے گا‘۔
’اسی طرح کی کیفیت مدینہ منورہ ریجن کے شہروں ینبع، الرایس اور دیگر میں بھی ہے جہاں شام 7 بجے تک تیز ہوا چلے گی اور حد نگاہ متاثر ہوگی‘۔
محکمہ موسمیات نے ریاض اورمشرقی ریجن کے لیے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’گرد وغبار سے سب سے زیادہ ریاض شہر، درعیہ، الخرج، الزلفی اور مشرقی ریجن میں دمام، الخبر، جبیل اور القطیف متاثر ہوں گے‘۔
’دونوں ریجنوں کے بیشتر شہروں میں حد نگاہ انتہائی محدود ہوگی جبکہ ہائی وے کا سفر خطرناک ہوگا‘۔
’جنوبی علاقوں میں عسیر، جازان اور نجران میں بھی گرد وغبار کا طوفان رہے گا جس سے بیشتر شہر متاثر ہوں گے جبکہ گرج چمک کے ساتھ درمیانے درجے کی بارش کا بھی امکان ہے‘۔