Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

سعودی عرب ای گورنمنٹ سروسز میں مشرق وسطیٰ میں سرفہرست

سعودی عرب ای گورنمنٹ سروسزسیکٹر میں مشرقی وسطیٰ اور شمالی افرایقہ کے ملکوں میں سرفہرست ہے۔
اقوام متحدہ کے اکنامک اینڈ سوشل کمیشن برائے مغربی ایشیا نے2024 کے حوالے سے رپورٹ جاری کی ہے۔
عکاظ کے مطابق سعودی عرب انڈیکس میں پہلے نمبر پر ہے، ڈیجیٹل ای سروسز کی فراہمی میں بہتری کے حوالے سے 96 فیصد کی شرح حاصل کی، مسلسل تیسری مرتبہ یہ ٖپوزیشن ملی ہے۔
مملکت نے سال 2020 کے دوران انڈیکس میں چوتھی پوزیشن حاصل کی، سال 2021 میں دوسرا نمبر پر رہا جبکہ سال 2022 اور 2023 میں انڈیکس میں سرفہرست رہا۔ 
اس دوران تعلیم اور ڈیجیٹل ہیلتھ سیکٹرمیں ایپلی کیشنز کے ذریعے اپائنٹمنٹ اور ڈیجیٹل ڈاکٹری نسخوں کا اجرا کے حوالے سے نمایاں بہتری ریکارڈ کی گئی جبکہ آن لائن ایجوکیشن میں بھی بہتری سامنے آئی۔
انڈیکس کے مطابق مملکت نے 16 ممالک پر برتری حاصل کی جس کے تحت 100 گورنمنٹ سروسز کے بارے میں جائزہ لیا گیا۔
گورنمنٹ سروسز کے حوالے سے سروے میں صارفین کی رضامندی اور بروقت جواب پر 99 فیصد نے مثبت رائے کا اظہار کیا۔
واضح رہے سال 2024 میں اقوام متحدہ کے ای گورنمنٹ سروسز کے انڈیکس میں 25 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ ہی مملکت مشرق وسطی اور شمالی افریقہ کے ممالک میں آگے ہے۔
سدایا کے گورنر احمد السواحہ نے اس کامیابی کو سراہتے ہوئے کہا یہ سرکاری اداروں میں تعاون، ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت کے استعمال اور سرکاری خدمات کی فراہمی کے لیے ڈیجیٹل سروسز کا تیجہ ہے۔

 

شیئر: