Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

سیاحتی شعبے میں شفافیت اور گورننس بڑھانے کے لیے پہلا سعودی مالدیپ فورم

فورم میں 40 سے زیادہ ممالک سے مندوبین شریک ہوں گے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب مالدیپ کے ساتھ شراکت میں سیاحت کے شعبے کے تحت ’سعودی‘ مالدیپ بین الاقوامی فورم آن انٹیگرٹی‘ کی افتتاحی تقریب منعقد کر رہا ہے جو مالدیپ میں 6 سے 8 مئی تک جاری رہے گی۔
اس فورم کا انعقاد سعودی عرب کی ’اوورسائٹ اینڈ انٹی کرپشن اتھارٹی‘ اور مالدیپ کا ’اینٹی کرپشن کمیشن‘ مشترکہ طور پر کر رہا ہے۔اس فورم کو اسلامی تعاون تنظیم کی سپورٹ بھی حاصل ہے۔
فورم میں سیاحت کے شعبے میں شفافیت اور گورننس کو بڑھانے، بدعنوانی کا مقابلہ رکن ممالک اور عالمی تنظیموں کے درمیان بین الاقوامی شراکت داری اور صلاحیتوں کا تبادلہ شامل ہے۔
عرب نیوز کے مطابق فورم میں ہونے والی گفتگو کا مقصد پائیدار ترقی کو فروغ دینا اور قابلِ اعتماد اور محفوظ سیاحت کو آگے بڑھانا ہے۔
توقع ہے فورم میں 40 سے زیادہ ممالک سے مندوبین شریک ہوں گے جبکہ دس علاقائی اورعالمی تنظیمیں بھی اس فورم میں شرکت کریں گی۔
شرکا میں اسلامی تعاون تنظیم کے انسدادِ بدعنوانی کے اداروں کے نمائندگان، وزرا اور سربراہ شامل ہوں گے۔
ساتھ ہی اہم عالمی اداروں جیسے اقوامِ متحدہ کا منشیات، جرائم، انٹرپول اور انسدادِ بدعنوانی کی قانون نافذ کرنے والے اتھارٹی اور اقوامِ متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے نمائندے بھی فورم کا حصہ ہوں گے۔
سعودی عرب کی جانب سے ایسے فورم کا انعقاد شفافیت کے فروغ اور سیاحت میں احتساب جیسے عمل میں اضافے کے لیے عالمی کوششوں کے سلسلے میں مملکت کے عہد کا آئینہ دار ہے۔
یہ ایونٹ ظاہر کرتا ہے کہ سعودی عرب وژن 2030 ‘ کے تحت سیاحت کو پائیدار ترقی کے لیے اہم قوت سمجھتا ہے۔
اس کا مقصد ملک میں پھلتے پھولتے سیاحتی شعبے کی تعمیر، قومی آمدنی کے وسائل کو متنوع بنانا اور معاشی نمو کو تحرک فراہم کرنا ہے۔

 

شیئر: