Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

سعودی عرب کے 11 ریجنوں میں موسمی الرٹ جاری

’طائف اور میسان میں تیز ہوا چلے گی جبکہ رات 9 بجے تک ہلکی بارش کا امکان ہے‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آج پیر کو سعودی عرب کے 11 ریجنوں میں موسم غیر یقینی رہے گا جبکہ گرد و غبار کے طوفان کے ساتھ تیز ہوا اور بارش کا امکان ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے متعدد ریجنوں کے لیے الرٹ بھی جاری کیا ہے۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’مکہ مکرمہ ریجن کے شہر طائف اور میسان میں تیز ہوا چلے گی جبکہ دوپہر ایک بجے سے رات 9 بجے تک ہلکی بارش کا امکان ہے‘۔
ریاض ریجن کے رہائشیوں کے لیے محکمے نے یلو الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ریاض شہر کے علاوہ الدرعیہ، الخرج ، الزلفی اور وادی الدواسر میں آج بھی مطلع گرد آلود ہے جس کے باعث حد نگاہ متاثر ہوگی‘۔
’اس سے ملتی جلتی کیفیت مشرقی ریجن کے شہروں دمام، الخبر اور الاحسا میں بھی ہے جہاں ہو ا کی رفتار 49 کلو میٹر فی گھنٹہ تک ہوسکتی ہے‘۔
’قصیم ریجن بریدہ، عنیزہ اور الرس میں بھی گرد وغبار رہے گا جو شام 5 تک ہوگا اور حد نگاہ کو متاثر کرے گا‘۔
محکمہ موسمیات نے عسیر اورجازان کے لیے ریڈ الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ابہا، خمیس مشیط، النماص، العارضہ، فیفا، الریث اور دیگر شہروں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہوگی‘۔
واضح رہے کہ کل اتوار کو ریاض شہر کے علاوہ متعدد شہروں میں گرد و غبار کا طوفان رہا ہے جس کے باعث حد نگاہ کافی حد تک متاثر رہی ہے‘۔
 

شیئر: