Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 23 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   23, 2025
بدھ ، 23 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   23, 2025

سعودی قیادت کی  طرف سے ایرانی صدر کو تعزیتی مکتوب

’سعودی قیادت نے ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کو تعزیتی پیغام روانہ کئے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ایران میں دھماکے کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی قیادت نے ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کو تعزیتی پیغام روانہ کیے ہیں۔
سعودی قیادت نے ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے نام روانہ کئیے جانے والے مکتوب میں کہا ہے کہ ’اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر بندر عباس میں رجائی بندرگاہ پر ہونے والے دھماکے اور اس کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں اور زخمیوں کی اطلاع پر ہمیں گہرا افسوس ہوا ہے۔‘
سعودی قیادت نے کہا ہے کہ ’اس سانحے پر ہم آپ کے لیے، ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین اور برادر اسلامی جمہوریہ ایران کے عوام کے لیے اپنی گہری تعزیت اور مخلصانہ ہمدردی پیش کرتے ہیں۔‘
سعودی قیادت نے کہا ہے کہ ’ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالی متوفین کو اپنی وسیع رحمت و مغفرت سے نوازے، لواحقین کو صبرِ جمیل اور حوصلہ عطا فرمائے، زخمیوں کو جلد از جلد صحت کاملہ سے سرفراز فرمائے اور آپ کو اور اسلامی جمہوریہ ایران کے عوام کو ہر آفت اور مصیبت سے اپنی حفظ و امان میں رکھے۔‘

شیئر: