سعودی وزیر مملکت برائے امورخارجہ و رکن کابینہ عادل الجبیر نے ویٹیکن میں پوپ فرانسس کی آخری رسومات میں سعودی عرب کے وفد کی سربراہی کی۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق عادل الجبیر نے مملکت کی قیادت کی جانب سے پوپ فرانسس کی موت پر کارڈینل پیٹرو پیرولن سیکرٹری آف اسٹیٹ آف ویٹیکن سٹی کے وزیراعظم اور عالمی کیتھولک کمیونٹی سے تعزیت کا اظہار کیا۔
مزید پڑھیں
-
پوپ فرانسس کا انتقال، نئے پیشوا کا انتخاب کیسے ہوتا ہے؟Node ID: 888631
پوپ فرانسس کی آخری رسومات میں اٹلی میں سعودی عرب کے سفیر شہزادہ فیصل بن سطام بن عبدالعزیز بھی شریک تھے۔
رومن کیتھولک چرچ کے پہلے لاطینی امریکی پیشوا پوپ فرانسس کی آخری رسومات میں عالمی رہنما بھی شریک ہوئے۔
یاد رہے کہ 21 اپریل کو ویٹی کن سٹی نے ایک اعلامیے میں کہا تھا کہ کیتھولک مسیحیوں کے پیشوا پوپ فرانسس 88 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
شدید بیماری کے باعث 38 دن تک ہسپتال میں زیرِ علاج تھے۔ 23 مارچ کو صحت یاب ہونے کے بعد ان کو ہسپتال سے ڈسچارج کیا گیا تھا۔
وہ رومن کیتھولک چرچ کے پہلے لاطینی مذہبی رہنما تھے اور 2013 میں رومن کیتھولک چرچ کے سربراہ بنے تھے۔
پوپ فرانس کا تعلق ارجنٹینا سے تھا، اور ان کا نام خورخے ماریو برگو لیو تھا۔