Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

سعودی عرب کی طرف سے فلسطینی قیادت میں اصلاحات کا خیرمقدم

بیان میں نئی ذمہ داریوں کےلیے کامیابی کی خواہش کا اظہار کیا گیا (فوٹو: اے ایف پی)
سعودی عرب نے سنیچر کو فلسطینی قیادت کی طرف سے اعلان کردہ حالیہ اصلاحات کا خیرمقدم کیا ہے جس میں فلسطینی سیاسی عمل کو مضبوط بنانے کےلیے اہم اقدامات کیے گئے ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق وزارت خارجہ نے ایک بیان میں سعودی عرب کی طرف سے فلسطینی لبریشن آرگنائزیشن اور ریاست فلسطین کے اندر نئے عہدوں کے حوالے سے اپنی سپورٹ کا اظہار کیا گیا۔
جس میں حسین الشیخ کی پی ایل او کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے وائس چیئرمین اور فلسطین کے نائب صدر کی حیثیت سے تقرری شامل ہے۔
سعودی عرب نے حسین الشیخ مبارکباد دیتے ہوئے ان کی نئی ذمہ داریوں کےلیے کامیابی کی خواہش کا اظہار کیا۔
بیان میں کہا گیا کہ’ یہ اصلاحات فلسطینی سیاسی عمل کو فروغ دیں گی اور فلسطینی عوام کے جائز حقوق کے تحفظ کےلیے وسیع تر کوششوں میں معاون ثابت ہوں گی۔‘
’ان میں سب سے اہم حق خود ارادیت اور1967 کی سرحدوں کے ساتھ ایک آزاد ریاست کا قیام ہے جس کا دارالحکومت مشرقی یروشلم ہے۔‘

 

شیئر: