نامعلوم ذرائع سے موصول ہونے والے پیغامات سے ہوشیار
’ایسے پیغامات جن میں لنک ہو یا مشکوک اٹیچمنٹ ہو ہرگز نہ کھولے جائیں‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ امن عامہ نے شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو نا معلوم اور مشکوک ذرائع سے موصول ہونے والے پیغامات سے ہوشیار رہنے کی ہدایت کی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمہ امن عامہ نے کہا ہے کہ ’ایسے پیغامات جن میں لنک ہو یا مشکوک اٹیچمنٹ ہو ہرگز نہ کھولے جائیں‘۔
’انٹرنیٹ کے ذریعہ جرائم کرنے والے افراد مشکوک لنکس اور اٹیچمنٹ کے ذریعہ لوگوں کے کوائف اور بینک تفصیلات چوری کرتے ہیں‘۔
محکمہ امن عامہ نے کہا ہے کہ ’کسی بھی طرح کے دھوکے کا شکار ہونے پرپولیس کو اطلاع کی جائے‘۔