Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

پاکستان کی قومی اسمبلی کے سپیکر ایاز صادق ریاض پہنچ گئے

شوری کونسل کے سپیکر ڈاکٹر عبداللہ آل شیخ نے ایاز صادق کا خیرمقدم کیا (فوٹو: ایس پی اے)
پاکستان کی قومی اسمبلی کے سپیکر سردار ایاز صادق اتوار کو سرکاری دورے پر ریاض پہنچ گئے۔
ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سعودی شوری کونسل کے سپیکر شیخ ڈاکٹر عبداللہ آل شیخ نے ان کا خیرمقدم کیا۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شوری کونسل کے رکن ڈاکٹر علی الشھرانی ، مملکت میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق اور شوری کونسل کے کئی عہدیدار بھی اس موقع پر موجود تھے۔
قومی اسمبلی کے سپیکر ایاز صادق سعودی شوری کونسل کے سپیکر شیخ ڈاکٹر عبداللہ آل شیخ کی خصوصی دعوت پر مملکت کا دورہ کر رہے ہیں۔
 اس سے قبل ترکیہ کے شہر استنبول میں امارات کی فیڈرل نیشنل کونسل کے سپیکر صقر غباش سے ایاز صادق نے ملاقات کی۔
فلسطین سے یکجہتی کے لیے پارلیمانی گروپ کے پہلے اجلاس کے موقع پر ہونے والی ملاقات میں امارات اور پاکستان کے درمیان مختلف شعبں میں دوطرفہ اور پارلیمانی تعاون بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
 فیڈرل نیشنل کونسل اور پاکستان کی قومی اسمبلی کے درمیان پارلیمانی تعلقات کو مضبوط بنانے کے امور پر بات چیت کی گئی۔
پارلیمانی فرینڈ شپ کمیٹیوں کو فعال بنانے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

 

شیئر: