سعودی شہریوں کو پاکستان آنے کے لیے ویزے کی ضرورت نہیں: محسن نقوی
’پاکستانی وزیر داخلہ نے انسانی سمگلنگ اور گداگری کے انسداد کے لیے قوانین سے آگاہی دی ہے‘ ( فوٹو: ایکس)
پاکستانی وزیر داخلہ محسن نقوی نےاسلام آباد میں سعودی سفیر نواف المالکی سے ملاقات کی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق اسلام آباد میں سعودی سفارتخانے میں ہونے والی ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے متعدد أمور پر بات چیت ہوئی ہے۔
ملاقات کے دوران پاکستانی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ’سعودی شہریوں کو پاکستان میں آنے کے لیے ویزا لینے کی ضرورت نہیں‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’سیاحت کی غرض سےسعودی شہری ویزا لئے بغیر پاکستان میں 90 دن کا قیام کر سکتے ہیں‘۔
ملاقات کے دوران پاکستانی وزیر داخلہ نے انسانی سمگلنگ، گداگری کے انسداد اور غیر قانونی سفر کی روک تھام کے لیے لاگو ہونے والے قوانین کے متعلق سعودی سفیر کو آگاہ کیا ہے۔