Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

ریاض میں ایک لاکھ 50 ہزار نشہ آور گولیاں ضبط، دو شہری گرفتار

’سپیشل فورس نے ضبط شدہ نشہ آور گولیاں مذکورہ افراد کی گاڑی سے برآمد کی ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
ریاض ریجن پولیس نے کہا ہے کہ سپیشل فورس نے دو شہریوں کو گرفتار کیا ہے جن کے قبضے سے ایک لاکھ 50 ہزار 255 نشہ آور گولیاں ضبط ہوئی ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سپیشل فورس نے ضبط شدہ نشہ آور گولیاں مذکورہ افراد کی گاڑی سے برآمد کی ہے۔
ریاض ریجن پولیس نے کہا ہے کہ ’مذکورہ افراد کے متعلق خفیہ اطلاع ملی تھی جس کی بنیاد پر ان کی نگرانی کی گئی اور منصوبے کے تحت انہیں رنگے ہاتھوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔‘
پولیس نے کہا ہے کہ ’گرفتار شدگان سے تفتیش جاری ہے اور ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا جائے گا۔‘

شیئر: