Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

الباحہ ریجن کے ’قریہ آل موسی‘ میں شاندار ثقافتی نمائش

عالمی یوم ثقافت کے حوالے سے ثقافتی نمائش کا اہتمام کیا گیا (فوٹو، ایس پی اے)
الباحہ ریجن کے ثقافتی قصبے آل موسی میں عالمی یوم ثقافت کے حوالےسے شاندار پروگرام اور نمائش کا انعقاد کیا گیا جس کا عنوان ’ ہماری ثقافت ہمیں جمع کرتی ہے‘ رکھا گیا تھا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق نمائش کی انتظامیہ نے علاقے کی ثقافت کو اجاگر کرتے ہوئے وہاں کی گھریلو مصنوعات کو بھی نمایاں کیا علاوہ ازیں علاقائی اشیائے خورونوش کے بھی خصوصی سٹالز لگائے گئے۔
نمائش گاہ کے کارنر میں نصب خیمے میں علاقے کی تاریخ سےواقف ماہرین موجود تھے جو وہاں آنے والوں کو دلچسپ انداز میں علاقے کی تاریخ و ثقافت سے آگاہ کررہے تھے۔

مقامی دستکاری اور گھریلو صنعت کے سٹالز بھی لگائے گئے (فوٹو، ایس پی اے)

واضح رہے آل موسی قریہ الباحہ ریجن کا اہم و ثقافتی قصبہ ہے جہاں عہدِ رفتہ کے چٹانی پتھروں اور گارے سے بنے مکانات زائرین کو اپنی جانب متوجہ کرتے ہیں علاوہ ازیں قصبے میں بے شمار تاریخی قدیم مقامات بھی ہیں
انتظامیہ نے علاقے کی مروجہ اشیائے خورونوش کا بھی خصوصی انتظام کیا تھا جس کا مقصد زائرین کو علاقے کی ثقافت سے روشناس کرنا ہے۔

 

شیئر: