ریاض میٹرو کے مزید دو ٹریکس عوام کے لیے کھول دیئے گئے
ریاض میٹرو کے مزید دو ٹریکس عوام کے لیے کھول دیئے گئے
ہفتہ 19 اپریل 2025 18:38
اورنج لائن کے جریر محلہ اور ریلوے اسٹیشن کے ٹریک کھولے گئے ہیں(فوٹو، ایکس اکاونٹ)
ریاض ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ’ریاض میٹرو‘ کے نارنجی لائن کے دو مزید ٹریکس کو عوامی سہولت کے لیے کھول دیا گیا ہے۔
سبق نیوز کے مطابق نئے کھولے جانے والے ٹریکس میں ریلوے اسٹیشن اور ’جریر محلہ‘ کے روٹ شامل ہیں۔ نئے کھولے جانے والے ٹریکس سے ان علاقوں میں رہنے والوں کو کافی سہولت ہوگی۔