مکہ مکرمہ میں فرضی حج کمپنی چلانے پر شہری گرفتار
’مذکورہ شخص نے جعلی حج مہم چلانے کے لیے سوشل میڈیا میں اشتہارات دیئے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
مکہ مکرمہ پولیس نے کہا ہے کہ فرضی حج کمپنی اور جعلی مہم چلانے پر سعودی شہری گرفتار ہوا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق مذکورہ شخص نے جعلی حج مہم چلانے کے لیے سوشل میڈیا میں اشتہارات دیئے ہیں۔
مکہ مکرمہ پولیس نے کہا ہے کہ ’مذکورہ شخص نے اشتہار میں دعوی کیا ہے کہ اس کے پاس عازمین حج کے لیے رہائش، کیمپ اور ٹرانسپورٹ کا انتظام ہے‘۔
پولیس نے کہا ہے کہ ’مذکورہ شخص کو گرفتار کیا گیا ہے اور اس کے قبضے سے دھوکے دہی سے حاصل کی جانے والی رقم ضبط کی ہے‘۔
مکہ مکرمہ پولیس نے تمام سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو ہدایت کی ہے کہ حج کرنے کے لیے وزارت کی ویب سائٹ سے بکنگ کرائی جائے اور دھوکہ بازوں سے دور رہا جائے۔