شام سے 61 ہزار بکرے سعودی عرب درآمد
’طرطوس سے ماہانہ 15 ہزار بکرے سعودی عرب درآمد کئے جاتے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
شام کی بندر گاہ طرطوس سےرواں سال کی پہلی چوتھائی کے دوران 61 ہزار 500 بکرے سعودی عرب درآمد کئے گئے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق طرطوس شام کی دوسری بندرگاہ ہے جہاں سے ماہانہ 15 ہزار بکرے سعودی عرب درآمد کئے جاتے ہیں۔
سعودی عرب درآمد کئے جانے والے بکروں میں شامی نسل کے مشہور العواس بکروں کے علاوہ پہاڑی بکرے بھی شامل ہیں۔
دریں اثنا وزارت زراعت نے کہا ہے کہ وہ مقامی یا درآمدی پیداوار کرنے والے تاجروں اور سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کرتی ہے کہ وہ مقامی منڈی کی طلب کو پورا کرنے اور مقامی پیداوار میں کمی کو پورا کرنے کے لیے مناسب تعداد میں زندہ مویشی فراہم کریں تاکہ صارفین کو مناسب قیمتوں پر مویشی دستیاب ہوں۔