Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

گرد وغبار کا طوفان نجران پہنچ گیا، آج سکول بند رہیں گے

’طلبہ اور اساتذہ کی سلامتی کے لیے آج تدریسی عمل آن لائن ہوگا‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں سے ہوتا ہوا گردو غبار کا طوفان نجران پہنچ گیا ہے جہاں آج بدھ کو گرد آلود تیز ہوا کے ساتھ حد نگاہ انتہائی محدود بلکہ نہ ہونے کے برابر ہوگی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق گرد وغبار کے طوفان کے باعث محکمہ تعلیم ریجن کے تمام سکولوں میں تدریسی عمل معطل کردیا ہے۔
محکمہ تعلیم نے کہا ہے کہ ’طلبہ اور اساتذہ کی سلامتی کے لیے آج تدریسی عمل آن لائن ہوگا‘۔
ادھر محکمہ شہری دفاع نے تمام رہائشیوں کو گھروں تک محدود رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے بلا ضرورت گاڑی پر سفر کرنے سے منع کیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ’بالائی علاقوں میں بارش کا بھی امکان ہے‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’گرد وغبار کے طوفان سے مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، الباحہ، عسیر، ریاض، قصیم اور مشرقی ریجن بھی متاثر ہوں گے‘۔
’مذکورہ علاقوں میں مطلع گرد آلود رہے گا اور حد نگاہ متاثر ہوگی جبکہ بالائی علاقوں میں ہلکی بارش کا بھی امکان ہے‘۔
 

شیئر: