Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

سعودی وزیر خارجہ اجلاس میں شرکت کے لیے کویت پہنچ گئے

کویتی ایئرپورٹ پر کویت کے نائب وزیر خارجہ نے استقبال کیا۔ (فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ  خلیج تعاون کونسل کے ممالک اور وسطی ایشیائی ممالک کے مابین تیسرے مذاکراتی اجلاس میں شرکت کے لیے کویت پہنچ گئے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق کویت کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر کویتی نائب وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح نے ان کا استقبال کیا۔
خیال رہے اجلاس میں جی سی سی اور وسطی ایشیائی ممالک کے مابین مختلف شعبوں میں تعلقات کو مستحکم بنانے اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر کثیر الجہتی تعاون کو فروغ دینے کے لیے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
 

 

شیئر: