Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 29 جولائی ، 2025 | Tuesday , July   29, 2025
منگل ، 29 جولائی ، 2025 | Tuesday , July   29, 2025

متعدد شہروں میں سردی کی لہر جمعے اور ہفتے کو متوقع

’جمعہ کی فجر اور ہفتے کی فجر میں مذکورہ علاقوں میں ڈگری منفی صفر سے بھی تجاوز کرسکتی ہے‘ (فوٹو: سبق)
ماہر موسمیات ڈاکٹر زیادہ الجہنی نے کہا ہے کہ جمعے اور ہفتے سعودی عرب کے متعدد شہروں میں شدید سردی کی لہر متوقع ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے رہائشیوں کو سردی کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کی ہے۔
ماہر موسمیات ڈاکٹر زیادہ الجہنی نے کہا ہے کہ ’الجوف، شمالی حدود، تبوک، حائل، قصیم اور مدینہ منورہ کا شمالی علاقہ اس کی زد میں ہوں گے‘۔
’جمعے کی فجر اور ہفتے کی فجر میں مذکورہ علاقوں میں ڈگری منفی صفر سے بھی تجاوز کرسکتی ہے‘۔
’علاوہ ازیں قرب وجوار کے علاقے بھی سردی کی لہر سے متاثر ہوسکتے ہیں‘۔

شیئر: