جازان میں 29 ہزار نشہ آور گولیوں کی سمگلنگ ناکام
’سرحدی سیکیورٹی فورس نے کارروائی الدائر سرحدی علاقے میں کی ہے‘ ( فوٹو: سبق)
جازان میں سرحدی سیکیورٹی فورس نے 29814 نشہ آور گولیوں کی سمگلنگ ناکام بنادی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سرحدی سیکیورٹی فورس نے کارروائی الدائر سرحدی علاقے میں کی ہے‘۔
سرحدی سیکیورٹی فورس نے کہاہے کہ ’ضبط شدہ منشیات ادارہ انسداد منشیات کے حوالے کردی گئی ہے‘۔
فورس نے کہاہے کہ ’سرحدی علاقوں کے قریب رہنے والوں سے تعاون کی اپیل ہے‘۔
’کوئی بھی مشکوک افراد یا سرگرمی دیکھیں تو فوری طور پر مطلع کردیں‘۔