Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 29 جولائی ، 2025 | Tuesday , July   29, 2025
منگل ، 29 جولائی ، 2025 | Tuesday , July   29, 2025

مدینہ میں آج بھی تیز ہوا، مکہ میں ہلکی بارش کا امکان

’بعض علاقوں میں ہوا کی رفتار 40 سے 49 کلو میٹر فی گھنٹہ ہوگی جو شام 6 بجے تک رہے گی‘ (فوٹو: سبق)
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ مدینہ منورہ میں آج بدھ کو بھی تیز ہوا چلے گی جبکہ بیشتر علاقوں میں حد نگاہ متاثر رہے گی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’تیز ہوا سے المہد اور الحناکیہ سب زیادہ متاثر رہیں گے‘۔
’بعض علاقوں میں ہوا کی رفتار 40 سے 49 کلو میٹر فی گھنٹہ ہوگی جو شام 6 بجے تک رہے گی‘۔
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ’آج مکہ مکرمہ کے ساحلی علاقوں میں ہلکی بارش کی توقع ہے‘۔
’جموم اور طائف میں مطلع ابر آلود رہے گا جبکہ وقفے وقفے گرج چمک ہوتی رہے گی‘۔
’اسی طرح مشرقی ریجن کے بعض علاقوں میں رات اور صبح کے وقت دھند چھائی رہے گی‘۔

شیئر: