Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

سعودی وزیر دفاع سرکاری دورے پرلندن پہنچ گئے

عالمی اورباہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کریں گے(فوٹو، ایس پی اے)
وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اپنے وفد کے ہمراہ برطانیہ کے سرکاری دورے پرلندن پہنچ گئے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق ولی عہد مملکت شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیزآل سعود کی ہدایت پرعمل کرتے ہوئے وزیردفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز سرکاری دورے پرجمعرات کی شام لندن پہنچے۔
دورہ برطانیہ کے موقع پروزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان برٹش اعلی عہدیداروں سے ملاقاتیں کریں گے۔
اس موقع پرعالمی صورتحال اورباہمی دلچسپی کے اموراوردوطرفہ تعلقات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

شیئر: