شہزادہ محمد بن سلمان سے ملائیشیا کے وزیردفاع کی ملاقات
دوطرفہ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا (فوٹو، ایس پی اے)
ولی عہد مملکت ، نائب وزیراعظم و وزیردفاع شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سےملائیشیا کے وزیر دفاع ہشام الدین حسین نے ملاقات کی۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی کے مختلف امورخاص کردفاعی شعبے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پروزیرمملکت اوررکن کابینہ شہزادہ ترکی بن محمد بن فہد ، نائب وزیردفاع شہزادہ خالد بن سلمان، سعودی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل فیاض الرویلی ، معاون وزیر دفاع برائے انتظامی امور ڈاکٹرخالد البیاری ، وزیردفاع کےآفس ڈائریکٹرجنرل ڈاکٹر ہشام الشیخ اور فوجی مشیر ڈاکٹرہشام آل الشیخ بھی موجود تھے۔
ملاقات میں ملایشین وزارت دفاع کے سیکرٹری جنرل میذ بن عبدالعزیز ، مسلح افواج کے کمانڈرلیفٹیننٹ جنرل حاجی آفندی بن بوانگ ، وزارت دفاع کی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر شہرزاد بنت حاجی احمد ، ملٹری انٹیلی جنس کے ڈائریکٹراحمد نوریحان اور کونسل آف دی آرمڈ فورسز فنڈ کے ایگزیکٹوچیئرمین احمد ناظم بن عبدالرحمن بھی موجود تھے۔