سعودی گیمز 2023 کا مشعل تبوک پہنچ گیا
منگل 31 اکتوبر 2023 15:04
’کھلاڑیوں نے گورنر سے مشعل وصول کیا اور شہر کے پبلک مقامات کا چکر لگایا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی عرب کے سب سے بڑے سپورٹس ایونٹ ’سعودی گیمز 2023‘ کا مشعل تبوک پہنچ گیا ہے جسے گورنر شہزادہ فہد بن سلطان بن عبد العزیز نے وصول کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ملک کا سب سے بڑا سپورٹس ایونٹ 26 نومبر کو شروع ہوگا۔
علاقے سے وابستہ مختلف کھلاڑیوں نے گورنر سے مشعل وصول کیا اور شہر کے پبلک مقامات کا چکر لگایا ہے۔
مشعل کے ساتھ چلنے والے قافلے نے تبوک یونیورسٹی، کنگ فہد بن سلطان پارک، گورنریٹ کا دفتر اور تبوک گیٹ کا چکر لگایا ہے۔
مشعل اٹھانے والے قافلے کا جگہ جگہ شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو شاندار طریقے سے استقبال کیا ہے۔
واضح رہے کہ سعودی گیمز 2023 میں 8 ہزار سے زیادہ کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔
اس میں 53 مختلف کھیلوں پر مقابلے ہوں گے جس میں اول پوزیشن پانے والوں کے لیے انعامات رکھے گئے ہیں۔