Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 07 اگست ، 2025 | Thursday , August   07, 2025
جمعرات ، 07 اگست ، 2025 | Thursday , August   07, 2025

فالکن کلب میں دو باز ایک لاکھ 73 ہزار میں فروخت

’پہلا باز 82 ہزارمیں فروخت ہوا ہے جبکہ اس پر بولی کا آغاز 50 ہزار سے ہوا تھا‘ (فوٹو: سبق)
ریاض میں فالکن کلب کے تحت منعقد میلے میں گزشتہ رات دو باز ایک لاکھ 73 ہزار میں فروخت ہوئے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق فالکن کلب کا میلہ 15 نومبر تک جاری رہے گا۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’پہلا باز 82 ہزارمیں فروخت ہوا ہے جبکہ اس پر بولی کا آغاز 50 ہزار سے ہوا تھا‘۔
’دوسرے باز پر بولی لگی اور اسے 91 ہزار ریال میں فروخت کردیا گیا ہے۔
باز فروخت کرنے والے تاجر نے کہا ہے کہ وہ 15 سال باز شکار کرنے اور پالنے کا شوق رکھتا ہے۔
 

شیئر: