Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

منگل 21 فروری کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر، سعودی ریال سمیت اہم کرنسیوں کی قیمت

پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 63 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 262.51 روپے ہوگئی ہے۔
خیال رہے کہ گذشتہ پانچ دنوں میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی مجموعی قیمت میں 31 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
منگل کو پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 69.98، اماراتی درہم 71.47، بحرینی دینار 696.51، عمانی ریال 682.74، کویتی دینار 856.45 اور قطری ریال کی قیمت 71.94 روپے ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں 21 فروری کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید 267 اور قیمت فروخت 269.5 روپے ریکارڈ کی گئی۔
سعودی ریال کی قیمت خرید 70.6 اور قیمت فروخت 71.3 جبکہ اماراتی درہم کی قیمت خرید 72.9 اور قیمت فروخت 73.6 روپے رہی۔

شیئر: