Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 07 جون ، 2025 | Saturday , June   07, 2025
ہفتہ ، 07 جون ، 2025 | Saturday , June   07, 2025

’ایکس‘ کی سروس میں تعطل، ’پاکستان کی جانب سے کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی گئی‘

’سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کی سروس سنیچر کو دنیا کے متعدد ممالک میں تعطل کا شکار رہی‘ (فائل فوٹو: روئٹرز)
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے کہا ہے کہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ایکس‘ کی سروس میں تعطل بین الاقوامی نوعیت کا ہے اور اس میں ملکی سطح پر کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی گئی۔
پی ٹی اے نے سنیچر کو ایک بیان میں کہا کہ ’ایکس‘ کی اس وقت دنیا کے متعدد ممالک بشمول پاکستان میں بڑے پیمانے پر سروس تعطل کا شکار ہے۔
’یہ تعطل اُس عالمی مسئلے کے بعد سامنے آیا ہے جس کا سامنا پلیٹ فارم کو جمعرات کے روز بھی کرنا پڑا تھا، جو کئی گھنٹوں تک جاری رہا اور بعد ازاں پلیٹ فارم نے خود بحال کیا۔‘
بیان کے مطابق ’تحقیقات یہ بات سامنے آئی ہے کہ پاکستان کے انٹرنیٹ گیٹ ویز کو کسی تکنیکی مسئلے کا سامنا نہیں ہے اور ملک بھر میں دیگر تمام انٹرنیٹ سروسز معمول کے مطابق کام کر رہی ہیں۔‘
انٹرنیٹ کی نگرانی کرنے والے عالمی ادارے ’نیٹ بلاکس‘ نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ’ایکس‘ کو درپیش یہ تعطل بین الاقوامی نوعیت کا ہے اور اس کا کسی ملک کی سطح پر انٹرنیٹ سروس میں رکاوٹ یا فلٹرنگ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ ’پی ٹی اے اس صورت حال کی مسلسل نگرانی کر رہی ہے اور عوام کو کسی بھی اہم پیش رفت سے بروقت آگاہ کیا جائے گا۔‘
سنیچر کو دنیا بھر میں لاکھوں صارفین کو ’ایکس‘ کی سروس میں تعطل کا سامنا کرنا پڑا۔ صارفین کی جہاں ’ایکس‘ کے ویب پیج تک رسائی نہیں ہو پا رہی تھی وہیں اس کی ایپ بھی ٹھیک سے کام نہیں کر رہی تھی۔

 

شیئر: