Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

عالمی مارکیٹ میں کمی اور ڈالر سستا ہونے کے باوجود پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی اور مقامی انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گرنے کے باوجود پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔
سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ کو 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 3300 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
حالیہ اضافہ کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 198000 روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔
فی دس گرام سونے کے نرخ 2829 روپے اضافے کے بعد 169753 روپے رہے۔
22 قیراط سونے کی فی دس گرام قیمت 155607 روپے ریکارڈ کی گئی۔
جمعہ 10 فروری کو انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران فی اونس سونے کی قیمت 17 ڈالر کم ہو کر 1865 ڈالر رہی۔
پاکستان میں فی تولہ چاندی کی قیمت 30 روپے اضافے سے 2160 اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 25.72 روپے اضافہ کے ساتھ 1851.85 روپے رہی۔
 

شیئر: