Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

پیر 20 فروری کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر، سعودی ریال سمیت اہم کرنسیوں کی قیمت

انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 69.82 روپے رہی۔
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز بھی جاری رہا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق پیر انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 94 پیسے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 261.88 روپے ہوگئی ہے۔
پچھلے کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستانی کرنسی کے مقابلہ میں امریکی ڈالر کی قدر 262.82 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
پیر کو پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 69.82، اماراتی درہم 71.30، بحرینی دینار 694.77، عمانی ریال 680.24، کویتی دینار 854.73 اور قطری ریال کی قیمت 71.67 روپے ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں 20 فروری کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید 264.9 اور قیمت فروخت 267.9 روپے ریکارڈ کی گئی۔
سعودی ریال کی قیمت خرید 70 اور قیمت فروخت 70.7 جبکہ اماراتی درہم کی قیمت خرید 72.2 اور قیمت فروخت 72.9 روپے رہی۔

شیئر: