Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 03 اگست ، 2025 | Sunday , August   03, 2025
اتوار ، 03 اگست ، 2025 | Sunday , August   03, 2025

ولی عہد نے شمالی حدود ڈویلپمنٹ آفس قائم کرنے کا اعلان کردیا

’آفس کے ذمے شمالی حدود کی ڈویلپمنٹ اور رہائشیوں کو معیاری شہری زندگی فراہم کرنا ہے‘ ( فوٹو: واس)
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے شمالی حدود ڈویلپمنٹ اسٹراٹیجک آفس قائم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق آفس کے ذمے شمالی حدود کی ڈویلپمنٹ اور رہائشیوں کو معیاری شہری زندگی فراہم کرنا ہے۔
آفس علاقے کی جغرافیائی  اور سیاحتی حیثیت سے فائدہ اٹھا کر ملک کی معیشت میں بہتری لائے گا۔
شمالی حدود ڈویلپمنٹ آفس مختلف منصوبے متعارف کرکے غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے راہیں کھولے گا۔
آفس کا کام مختلف حکومتی اداروں کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنا اور ان کی کارکردگی کا ریکارڈ رکھنا بھی ہوگا۔
علاقے کی معیشت اور سماجی فروغ کو مدنظر رکھتے ہوئے نوجوانوں کے لیے نئی اسامیاں پیدا کرے گا۔
 

شیئر: