Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 03 اگست ، 2025 | Sunday , August   03, 2025
اتوار ، 03 اگست ، 2025 | Sunday , August   03, 2025

سعودی عرب ویٹ لفٹنگ چیمپیئن شب کی میزبانی کرے گا

’وزیر کھیل شہزادہ عبد العزیز بن ترکی الفیصل کی موجودگی معاہدے پر دستخط ہوئے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی عرب ویٹ لیفٹنگ انٹرنیشنل چیمپیئن شب کی میزبانی کرے گا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی ویٹ لیفٹنگ لیگ اور انٹرنیشنل ویٹ لیفٹنگ لیگ کے درمیان معاہدہ ہوگیا ہے۔
وزیر کھیل شہزادہ عبد العزیز بن ترکی الفیصل کی موجودگی معاہدے پر دستخط ہوئے ہیں۔
سعودی ویٹ لیفٹنگ انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب میں ہونے والے بین الاقوامی مقابلے دراصل پیرس میں 2024 کے دوران اولمپک مقابلوں کا کوالیفائی راؤنڈ ہوں گے‘۔
’اولمپک مقابلوں میں دنیا کے 130 ممالک سے 1500 ویٹ لیفٹر شریک ہوں گے‘۔
 

شیئر: