معروف نعت خواں سرفراز احمد خان انتقال کرگئے
ریاض (ذکاءاللہ محسن)ریاض میں مقیم معروف پاکستانی نعت خواں سرفراز احمد خان انتقال کرگئے۔وہ برسوں سے سعودی عرب میں مقیم تھے، کچھ عرصے سے علیل ہوگئے تھے۔ متوفی ریاض کے معروف صحافی عابد شمعون چاند کے درینہ ساتھیوں میں سے تھے۔ ان کی وفات پر کمیونٹی نے گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔ بلال ریاض، حافظ مبشر، ذوالقرنین خان، حکیم نواز، محمد احسان، حکیم ارشد ،اشفاق منہاس، فرقان، اصغر چشتی، شرافت علی، محمد امجد، صمد خان، محمود خان اور دیگر دوستوں نے عابد شمعون چاند سے تعزیت کرتے ہوئے سرفراز احمد خان کے بلند درجات کے لئے دعاکی ۔ متوفی انتہائی شفیق انسان ہونے کے ساتھ ساتھ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے مدح خواں بھی تھے۔