Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025

ریاض: پاکستانی نوجوان محمد عمر صدیقی روڈ حادثے میں جاں بحق

4ماہ قبل شادی ہوئی تھی، بیشہ کے قریب کار حادثے کا شکار ہوگئی
 
ریاض (ذکاءاللہ محسن)سعودی عرب میں مقیم پاکستانی نوجوان محمد عمر صدیقی روڈ ایکسیڈنٹ میں جاں بحق ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور باغبانپورہ کا رہائشی 27 سالہ نوجوان گزشتہ روز بیشہ کے قریب کار حادثے میں جاں بحق ہوگیا۔ متوفی کی 4 ماہ قبل شادی ہوئی تھی جبکہ والدہ اور4 بہنیں بھی سعودی عرب میں ہی مقیم ہیں۔ جواں سالہ بیٹے کی موت کا سن کر ماں اور بہنیں شدید غمزدہ ہیں جبکہ اس کی بیوی ابھی تک سکتے کے عالم میں ہے۔ متوفی کے قریبی عزیز احسان علی بٹ کے مطابق عمر صدیقی کی نعش پاکستان منتقل کرنے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ اس حوالے سفارت خانہ پاکستان کی جانب سے بھرپور تعاون کیا گیا ہے۔ متوفی کے دوستوںمحمد ابو بکر، سلمان بٹ، گل ثمر ڈار، محمد نعیم مہر، محمد احمد، اعجاز گجر، لقمان بٹ، لقمان انصاری، مہران خان، کاشی گورائیہ، عاقب خان اوراظہر جٹ نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: